Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل

سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل

‘ثبات’ اور ‘رقصِ بسمل’ جیسے ڈراموں سے مداحوں میں مقبول ہونے والی اداکارہ سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

ان کے شوہر اور گلوکار، فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ ‘وہ ٹھیک نہیں ہیں’۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

اس حوالے سے دی کرنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سارہ خان کے منیجر کے مطابق اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

جس کے بعد ساتھی اداکاروں عمران اشرف اور ریشم نے اداکارہ کے ہسپتال میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ مداحوں نے دونوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا اور امید کی کہ سارہ خان کورونا سے محفوظ ہوں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ دنوں ترکی میں تھے اور وہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی تصاویر بھی پوسٹ کررہے تھے۔

سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘ثبات’ میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما ‘رقصِ بسمل’ بھی نشر ہورہا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *