Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آج جوکچھ ہوں اپنی ٹیم کی وجہ سے ہوں، ماہرہ خان

آج جوکچھ ہوں اپنی ٹیم کی وجہ سے ہوں، ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں اپنی ٹیم کی وجہ سے ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اپنی ٹیم خاص کر اپنے میک اپ آرٹسٹ کی اتنی تصاویر کیوں شیئر کرتی ہوں، اکثر مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس بات کا جواب کیا دوں، آج میں عدنان کیلیے پوسٹ لکھ رہی ہوں تو سوچا آپ سب سے بھی شیئر کردوں۔

ماہرہ خان نے کہا ان کے ایم ٹی وی پر بطور وی جے کیریئر کے آغاز کے وقت عدنان انصاری نبیلاز میں اسسٹنٹ میک اپ آرٹسٹ تھا، ہم اس وقت سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں، وہ میرا دوست، بھائی اور راز دار ہے، وہ جانتا ہے میں کب افسردہ ہوتی ہوں اور مجھے کیسے ہنسانا ہے، ہم ایک ساتھ ہنستے ہیں، روتے ہیں، رات بھر ڈانس کرتے ہیں، پاگلوں کی طرح کھاتے ہیں اور دنیا گھومتے ہیں، وہ میرے خاندان کا حصہ ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *