Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حنا الطاف نے آغا علی کے ساتھ تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

حنا الطاف نے آغا علی کے ساتھ تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ حنا الطاف، اپنے شوہر اور اداکار آغا علی کے ساتھ زیادہ تصاویر شئر نہیں کرتیں اور انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

حنا الطاف نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح کی جانب سے کیے گئے میسیجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ آغا علی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے لکھا کہ ‘بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں’۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

حنا الطاف نے مزید لکھا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی، آپ خود اپنی زندگی کے باس ہیں، لہذا بہتر ہوگا آپ وہ کریں جس سے آپ کو خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی زندگی ہونا جو سوشل میڈیا پر نہیں ہوتی اس سے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے۔

خیال رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے گزشتہ برس جمعتہ الوداع، 22 مئی کو سادگی سے شادی کی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کا اعلان کیا تھا۔

رواں برس فروری میں دونوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘دی کَپل شو’ کی میزبانی کا آغاز بھی کیا تھا۔

حنا الطاف نے ‘دل نا امید تو نہیں’ میں نسرین زہرہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ آغا علی نجی ٹی وی چینل پر ‘دکھاوا’ ڈرامے کے سیزن 2 میں یاسر نامی کردار کریں گے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *