Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امیتابھ بچن کوبیٹے ابھیشیک بچن پرفخر

امیتابھ بچن کوبیٹے ابھیشیک بچن پرفخر

 ممبئی: 

بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارامیتابھ بچن کواپنے بیٹے اوراداکارابھیشیک بچن پرفخرہے۔بالی ووڈ کے بڑے اداکارامیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے کافی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے کچھ کامیاب جب کہ کچھ ناکام رہیں۔ اداکارسے متعلق بالی ووڈ کی یہ ہی آرا کہ ابھیشیک نہ تواچھے اداکارہیں اورنہ ہی برے اداکاروں کی  فہرست میں شامل ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں اپنے والد کی طرح ان کا ستارہ ویسا نہ چمکا جیسا کہ امید لگائی گئی تھی۔

بالی وڈ اداکارابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’دی بگ بُل‘ کو کامیابی ملی، جس میں اداکار کی اداکاری کوپسند کیا جارہا ہے۔ فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے جڑے ایک حقیقی واقعے سے متعلق ہے۔

اس متعلق امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن سے متعلق ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے بہترین میرے بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پرفخرہے، اورویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا بلکہ آپ کا دوست بن جاتا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *