Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وویک اوبرائے کی کورونا سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

وویک اوبرائے کی کورونا سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

 ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار وویک ابرائے کی  کورونا وائرس سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی اداکار کو تردید کرنا پڑ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 59 سالہ تامل فلموں کے اداکار و کامیڈین وویک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ نام کی مماثلت کی بنا پر خبریں گردش کرنے لگی کہ تامل ہیرو کے  بجائے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے انتقال کر گئے ہیں۔

وویک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے چاہنے والے اُن کی تصاویر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے رہے لیکن جب یہ خبر وویک اور اُن کی فیملی تک پہنچی تو انہوں نے خود سامنے آکر افواہوں کی تردید کردی۔

وویک اوبرائے نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں  لکھا کہ چنائے کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحتمند ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں موجود ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تامل انڈسٹری کے اداکار وویک کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *