Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ صحیفہ جبار کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

اداکارہ صحیفہ جبار کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا ہے۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے لُک کے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

صحیفہ جبار نئے لُک میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے۔‘

صحیفہ جبار نے پھر بال کٹوالیے

صحیفہ جبار کے اس جملے سے لگتا ہے کہ یہ اُن کی ایک پرانی خواہش تھی جو کہ انہوں نے اب پوری کر لی ہے۔

اُن کی جانب سے اپنے کٹے ہوئے لمبے بالوں کی تصویریں بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنی زندگی میں تھوڑا بدلاؤ  لانا چاہ رہی تھی تو انہوں نے ہیئر کٹ لے لیا اور اب وہ اپنے اِن بالوں کو کو عطیہ کر دیں گی ۔

&

صحیفہ جبار خٹک اُن لڑکیوں میں سے ہیں جنہیں لمبے بال پسند  نہیں آتے مگر چھوٹے بال کٹوانے پر وہ آئے دن تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے بال ڈونیٹ کر دیے ہیں۔

صحیفہ جبار نے پھر بال کٹوالیے

اس سے قبل بھی صحیفہ جبار خٹک ایک بار اپنے بال کٹوا چکی ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک کی اس پوسٹ تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

اداکارہ کو آکثر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس بار اُن کے نئے ہیر اسٹائل پر تنقید کم اور تعریفیں زیادہ ہو رہی ہیں۔

صحیفہ جبار کی اس پوسٹ پر جہاں تعریفی کمنٹس آ رہے ہیں وہیں اُن کے چند مداحوں و فالوورز کی جانب سے انہیں بال کٹوانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ خود بھی جواب دے رہی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *