Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان کا کیا قصور ہے؟ شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال

پاکستان کا کیا قصور ہے؟ شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال

اداکار شہریار منور نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کردی۔

اسکرین گریب

شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔

سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔

اداکار نے پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔

اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔

نصیب اللہ نامی صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا نصیب اللہ، سبحان اللہ ،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے شدید احتجاج سامنے آئے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *