Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایساکون ہے جو ایشوریا کے عشق میں گرفتار نہ ہوا ہو، ابھیشیک بچن

ایساکون ہے جو ایشوریا کے عشق میں گرفتار نہ ہوا ہو، ابھیشیک بچن

 ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ ایسا کون تھا جس کا ایشوریا پر دل نہ آیا ہو۔بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اوران کی اہلیہ واداکارہ ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کا ’پاورکپل‘ مانا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی کو14 سال بیت گئے ہیں اوروہ دونوں خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔

ایشوریا رائے سے پہلی ملاقات کے بارے میں جب اداکارسے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تو وہ والد امیتابھ بچن کی ایک فلم کے پروڈکشن بوائے تھے۔

ابھیشیک نے بتایا اداکار بوبی دیول ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ’اورپیار ہوگیا‘ کی شوٹنگ کررہے تھے اورایک دن بوبی دیول نے انہیں کھانے پرمدعو کیا تو اس وقت ان کی اداکارہ سے پہلی ملاقات ہوئی۔

ابھیشیک سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا اداکارہ کوپہلی بار دیکھنے پریا شادی سے قبل ملاقاتوں کے دوران کبھی دل آیا تھا جس کے جواب میں ابھیشیک نے کہا کہ ایسا کون ہوگا جس کا ایشوریا کو دیکھ کردل نہ آیا ہو۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *