Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مسز سری لنکا کا تاج اتارنے والی مسز ورلڈ نے اپنا تاج واپس کردیا

مسز سری لنکا کا تاج اتارنے والی مسز ورلڈ نے اپنا تاج واپس کردیا

حال ہی میں مسز سری لنکا کے ایوارڈ میں ہونے والے تنازع کے بعد مسز ورلڈ 2020 کیرولین جیوری نے اپنا تاج واپس کردیا۔

کیرولین جیوری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے رضاکارانہ استعفے کا فیصلہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

جیوری کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کے خلاف کھڑی ہوئی تھیں کیونکہ وہ اس بات کو یقینی بناناچاہتی تھیں کہ ہر حریف کو مساوی مواقع حاصل ہوں۔

خٰیال رہے کہ رواں ماہ پشپیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا 2021 کے خطاب سے نوازے جانے کے کچھ  ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے پشپیکا کا تاج یہ دعویٰ کرکے اتاردیا تھا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذااس اعزاز کی حق دار نہیں۔

اس الزام کے بعد جیوری نے مسز سری لنکا کا تاج رنر اپ خاتون کے سر پر سجا دیا تھا۔

کیرولین جیوری

تاہم بعد ازاں منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں تاج واپس کر دیا اور تصدیق کی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں، بعد ازاں پشپیکا کی درخواست پر کیرولین جیوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کیرولین جیوری نے رواں ماہ کی شروعات میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹائٹل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

جیوری کی جانب سے تاج واپسی کے بعد منتظمین کا کہنا ہے کہ کیرولین جیوری کے بعد  2020 مسز ورلڈ کنٹیسٹنٹ کی رنر اپ کیٹ سنائیڈر نئی مسز ورلڈ 2020 ہوں گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *