Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکار عبداللہ قریشی کا خوبصورت آواز میں جنید جمشید کو خراج عقیدت

گلوکار عبداللہ قریشی کا خوبصورت آواز میں جنید جمشید کو خراج عقیدت

معروف گلوکار عبداللہ قریشی کی جانب سے ایبٹ آباد جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور  نعت خواں جنید جمشید کو  ان کی خوبصورت نعت پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عبدااللہ قریشی کی جانب سے جنید جمشید کی مقبول نعت ’الٰہی تیری چوکھٹ پر ‘ پڑھتے ویڈیو شیئر کی گئی۔

عبداللہ قریشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر درج کیا کہ جنید جمشید کو بہترین خراج عقیدت۔

3 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیومیں عبداللہ قریشی کو جنید جمشید کی مقبول نعت اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کو سعد ہاشمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ الٰہی تیری چوکھٹ پر جنید جمشید کی مقبول نعتوں میں سے ایک ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *