Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہانیہ عامر کی کامیابی میں دن با دن اضافہ، اداکارہ سوشل میڈیا پرچھا گئیں

ہانیہ عامر کی کامیابی میں دن با دن اضافہ، اداکارہ سوشل میڈیا پرچھا گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اداکاری کی دُنیا کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود ہانیہ عامر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر چھاگئیں

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد ایک ہزار 511 ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 334 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر مقبول اداکاراؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.6 ملین ہے۔

دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.4 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے۔

جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *