Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

ہندی اور تامل فلموں کی اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ میرا کووڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پوجا ہیگڑے کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ان سے رابطہ کرنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی اور اپنے مداحوں کو محبت اور تعاون فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو گھر پر اور محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنے کی بھی درخواست بھی کی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *