Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کارتک آریان کو دوستانہ2 سے نکالنے کی وجہ سامنے آگئی

کارتک آریان کو دوستانہ2 سے نکالنے کی وجہ سامنے آگئی

 ممبئی: 

بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے ادارکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے نکالنے اور آئندہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔کچھ صارفین ہدایت کار کے فیصلے کو سراہا رہے ہیں تو کچھ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جب کہ کرن جوہر کے اس فیصلے کو لیکر مختلف افواہیں بھی زیربحث ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کا غیرپیشہ وارانہ رویہ اور اداکارہ جھانوی کپور سے بریک اپ کے بعد ہونے والے مسائل کرن جوہر کے فیصلے کی اصل وجہ ہیں ،کارتک آریان کو2019 میں 2 سے 3 کروڑ روپے معاوضے کے عوض دوستانہ 2 میں شامل کیا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ان کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

کارتک آریان نے کرن جوہر سے اپنا معاوضہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے بڑھانے کا مطالبہ کیا، کرن جوہر نے فلم سائن کرنے کے بعد اس سازباز کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *