Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جویریہ عباسی کو فاطمہ ثریا بجیا نے آڈیشن پر کمرے سے باہر کیوں نکالا؟

جویریہ عباسی کو فاطمہ ثریا بجیا نے آڈیشن پر کمرے سے باہر کیوں نکالا؟

کراچی: 

اداکارہ جویریہ عباسی نے بتایا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں پاکستان ٹیلی ویژن اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا نے انہیں کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔’’رقص بسمل‘‘، ’’شہنائی‘‘ اور ’’میرا وجود‘‘جیسے کئی ڈراموں میں کام کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ایس ٹی این میں ہونے والے ایک مقابلے کو جیت کر اداکاری دنیا میں  قدم رکھا تھا۔

جویریہ عباسی نے ابتدائی کیریئر کی مشکلات کی بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس وقت انہوں نے شو جیتا تھا اسی وقت کاظم پاشا (معروف پاکستانی ڈائریکٹر) نے  انہیں ایک ڈرامے کے لیے سائن کرلیا تھا۔ اور جب وہ اس ڈرامے کے سلسلے میں ان سے ملنے گئیں تو کاظم پاشا نے انہیں وہاں سے یہ کہہ کر بھگادیا کہ تم جاؤ یہاں سے تمہیں آتا کیا ہے ایک شو کو جیت کر تمہیں لگتا ہے کہ میں تمہیں ڈرامے میں کاسٹ کروں گا۔

جویریہ عباسی نے ایک اور قصہ بتاتے ہوئے کہا پی ٹی وی میں آڈیشنز ہورہے تھے میں آڈیشن دینے گئی تو فاطمہ ثریا بجیا نے بھی مجھے کمرے سے نکال دیا ۔ جس پر میں نے کہا میں پورے پاکستان سے شو جیت کر آئی ہوں اور میں اتنی بری اداکاری بھی نہیں کررہی تو آپ کیوں مجھے نکال رہی ہیں۔ لیکن بجیا نے مجھے اس لیے نکالاتھا کہ وہ میرے گھروالوں کو جانتی تھیں۔ میری والدہ حکیم تھیں لہذا بجیا نے کہا تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہے یہ کام کرنے کی جاؤ اور گھر جاکر پڑھائی کرو۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی ان دنوں  ڈراما سیریل ’’رقص بسمل‘‘ میں نظر آرہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *