Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان کی بااثر خواتین کے اسٹائل کاپی کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی بلاگر

پاکستان کی بااثر خواتین کے اسٹائل کاپی کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی بلاگر

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید رجحانات تو بدلتے چلے گئے تاہم پاکستان کی تاریخ میں کچھ شخصیات ایسی بھی گزری ہیں جو ہر دور اور ہر رجحان کے باوجود اپنی مثال آپ ہیں ۔

ان افسانوی شخصیات کو یاد رکھتے ہوئے پاکستانی نژا دامریکی بلاگر عزت بی بی آئے روز اپنے منفرد انداز میں ان خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔

عزت بی بی اب تک متعدد پاکستانی شخصیات کے اسٹائل کاپی کرچکی ہیں۔

پاکستان کی بااثر خواتین کے عنوان سے انسٹاگرام پر پیش کی گئی سیریز میں عزت بی بی اب تک میک اپ اور لباس سے نامور خواتین کے اسٹائل کاپی کرچکی ہیں۔

ان خواتین میں میوزک انڈسٹری کا بڑانام ملکہ ترنم نور جہاں، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر ، نازیہ حسن، فریدہ خانم اور  فاطمہ جناح جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *