Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حنا خان کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

حنا خان کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

بھارتی ڈراموں اور فلموں سمیت کئی میوزک ویڈیوز میں اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرتی حنا خان نے اپنی والدہ کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر کچھ کینڈڈ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ گھر کی بالکونی میں کھڑی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کا کیپشن ایک نظم کی شکل میں تحریر کیا اور والدہ سے بے لوث محبت کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا ‘ماں! تیری خوشی میری خواہش، تیری حفاظت میرا حق، میں کوئی تھیراپسٹ نہیں ہوں ماں لیکن وعدہ کرتی ہوں، میں آپ کا خیال رکھوں گی، آپ کے آنسو صاف کروں گی اور آپ کو سنوں گی، ہمیشہ’۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداح ان کی فیملی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ماہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔ اداکارہ والد کے دنیا سے رخصت ہونے پر کافی رنجیدہ ہیں اور گاہے بگاہے انسٹاگرام پر ان کی یاد میں پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *