Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ رہا ہوں، اداکارہ زویا کے سابق منگیتر نے وضاحت کردی

ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ رہا ہوں، اداکارہ زویا کے سابق منگیتر نے وضاحت کردی

نومسلم جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اداکارہ زویا ناصر سے منگنی ٹوٹنے پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم جرمن وی لاگر سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ زویا کا کہنا تھاکہ میرے ملک، ثقافت، لوگوں کے حوالے سے کرسچین کے مؤقف میں آنے والی اچانک تبدیلی اور میرے مذہب سے متعلق بے حسی کی وجہ سے مجھے یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا۔

زویا کی جانب سے منگنی توڑنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور جرمن وی لاگر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

تاہم اب بیٹزمین نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے وضاحت کی ہےاور کہا کہ میں کسی سے معافی نہیں مانگ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مذہب اور نہ ہی پاکستان مخالف بات کی ہے۔

بیٹز مین کا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ سے اپنے فلسطینی اور مسلمان بھائیوں کے ساتھ رہا ہوں اور کبھی بھی اسرائیل کی حمایت نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ زویا ناصر اور جرمن یوٹیوبر قریبی دوست تھے اور رواں برس ہی جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا جس کے فوری بعد اداکارہ سے منگنی کی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *