Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں‘

’دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں‘

ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دن میں 2 مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا آپ نے آخری مرتبہ گوگل پر کیا سرچ کیا تھا۔

جواب میں اداکارہ نے اپنے موبائل میں دیکھتے ہوئے پہلے تو شکر ادا کیا کہ اور کہا کہ شکر ہے کوئی شرمندہ کن چیز نہیں، اس کے بعد مداحوں کو گوگل دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے آخری مرتبہ فون میں گوگل پر قاری عبد الباسط کی آواز میں سورۃ رحمٰن سرچ کی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے فون میں آخری مرتبہ گوگل پر بھی سورۃ رحمٰن کی تلاوت سرچ کی گئی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *