Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سعودی عریبین ایئرلائنز نے مسافروں کیلئے نئی سہولت کا اعلان کردیا

سعودی عریبین ایئرلائنز نے مسافروں کیلئے نئی سہولت کا اعلان کردیا

ریاض : سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ سعودیہ ڈاٹ کام ) پر اعتمرنا ایپ کی سہو لت کا اضافہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر اسمارٹ موبائل پر ایپ کے ذریعے یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔

السعودیہ ایئر لائن نے وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے یہ سہولت فراہم کی ہے، اس کی بدولت انتہائی کم وقت میں اعتمرنا ایپ کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہو لتیں مہیا ہوں گی۔

السعودیہ اپنے مسافروں کو پہلے مرحلے میں نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ مسافر جدہ اور طائف کے لیے ریزرویشن کراتے وقت اس ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کراسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ السعودیہ اگلے مرحلے میں سہولتوں کا دائرہ وسیع کرے گی، اعتمرنا ایپ پر مہیا تمام سہولتیں السعودیہ کے مسافروں کو حاصل ہوں گی مثلا مسجد الحرام میں نماز، مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ السعودیہ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

السعودیہ سفر کے دوران اپنے مسافروں کو عمرہ کے لیے مناسب وقت کے انتخاب کا موقع آسانی سے مہیا کرے گی، اعتمرنا مع السعودیہ استعمال کرنے والوں کو ٹکٹ اور مطلوبہ معلومات کے اندراج پر عمرہ، نماز اور زیارت کا اجازت نامہ ترجیحی بنیادوں پر ملے گا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *