Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘ہمارا نکاح ہوا ہے رخصتی نہیں’

‘ہمارا نکاح ہوا ہے رخصتی نہیں’

معروف ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی تاحال نہیں ہوئی۔

ذوالقرنین اور کنول نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ آپ لوگوں کی رخصتی نہیں ہوئی تو کیا یہ سچ ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بتایا کہ جی ہاں ابھی صرف ہمارا نکاح ہوا ہے، رخصتی ہونا باقی ہے، کووڈ کی وجہ سے ہم نے گھر میں ہی چھوٹی سی تقریب میں نکاح کر لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری اور کنول دونوں کی خواہش ہے کہ ہم اپنی شادی دھوم دھام سے کریں، کورونا کے حالات بہتر ہونے کے بعد ہم رخصتی کر لیں گے، ارادہ ہے کہ ایک سال کے اندر  ہماری رخصتی ہو جائے۔

خیال رہے ٹاک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *