Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘بوڑھے ہوکر ایسے ہی شوخ رنگ پہننے کو دِل کرتا ہے’

‘بوڑھے ہوکر ایسے ہی شوخ رنگ پہننے کو دِل کرتا ہے’

معروف میزبان ندا یاسر کو  ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارف کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ندا یاسر انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اسی لیے وہ آئے دِن اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہیں شوخ رنگ کا لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا ندا نے کافی تحمل مزاجی سے جواب دیا۔

فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ بوڑھے ہوکر ایسے ہی شوخ لباس پہننے کو دِل کرتا ہے، تمام ہمدردیاں آپ کے لیے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ندا نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر محض ایک نمبر ہے، مجھے عمر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا آپ کو منفی سوچ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی انٹرنیٹ صارفین ندا یاسر کو ان کے لباس اور  وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *