Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اریبہ حبیب کی نئی تصاویر نے مداحوں کا دل جیت لیا

اریبہ حبیب کی نئی تصاویر نے مداحوں کا دل جیت لیا

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب جو کہ رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ، ان کی نئی تصاوی نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے سندھی کڑاھی والے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

ان تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے جس کیپشن کا استعمال کیا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اریبہ حبیب کو دن کے وقت دھوپ میں تصاویر لینا بہت پسند ہے۔

اس سے پہلے بھی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جو کہ دن کے وقت ہی لی گئیں ہیں۔

اس تصویر میں اداکارہ نے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے فوراً بعد ہی اپنے کام کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *