Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میں نے بہت مشکل زندگی گزاری ہے، شہناز گل

میں نے بہت مشکل زندگی گزاری ہے، شہناز گل

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ میں نے بہت مشکل زندگی گزاری ہے۔

شہناز گل نے اپنے انٹرویو میں اب تک کے بہت ہی دلچسپ سفر اور بگ باس میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی دوڑ میں فاتح بننے کے بارے میں سوچتی ہیں اور اُنہوں نے ایک مشکل زندگی گُزاری ہے۔

شہناز گل نے کہا کہ زندگی میں جو کچھ ہوا وہ اُس سے خوش ہیں اور اب وہ کسی طرح ایک ایسے مرحلے پر پہنچی ہیں جہاں منفیت اُنہیں بہتر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کتابی علم سے نہیں بلکہ عملی طور پر حالات سے نمٹنا سیکھا ہے جبکہ اُن کے اہلخانہ کی طرف سے ہمیشہ اُنہیں بھرپور سپورٹ ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ خود مختار رہی ہیں اور اُنہوں نے مشکل حالات سے نمٹنے کو یقینی بنایا ہے۔

شہناز گل کا کہنا تھا کہ وہ صحیح کام کرنے، کسی کو تکلیف نہ پہنچانے اور اپنی توانائیوں سے خود کو بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *