Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کامیڈین تنمے بھٹ نے للیت اور سشمتا کی نقل کرلی،تصاویر وائرل

کامیڈین تنمے بھٹ نے للیت اور سشمتا کی نقل کرلی،تصاویر وائرل

معروف بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ نے للیت اور سشمتا کی نقل کرنے  کی تصویرپوسٹ کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق للیت مودی نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ملکہ حسن سشمیتا سین کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے للیت مودی نے اپنی اور سشمتا کی چند تصاویر شیئر کی تھیں۔

للیت مودی کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر دیکھ کر کئی مداح خوش ہوئے تو کئی کے دل ٹوٹ گئے تھے۔

تنمے نے للیت مودی کی اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر کی نقل کی، وہ صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے دوست نوید ساتھ ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/LalitKModi?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1547595996363780096%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1112012

تنمے اور نوید ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہے ہیں جیسے للیت اور سشمتا ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔

تنمے بھٹ نے کیپشن بھی للیت مودی کا دیا، بس آخر میں ذرا سی تبدیلی کردی۔

انہوں نے لکھا کہ نئی شروعات، نئی زندگی، لیکن ہم دونوں صرف فلیٹ میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ششمیتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصویر میں ششمیتا کے سامنے نیلگوں پانی نظر آرہا ہے اور انہوں نے سفید رنگ کا عمدہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سشمتا سین نے لکھا کہ ‘بالآخر سکون، اور شور ختم’۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ انہوں نے شادی تو نہیں کی لیکن وہ ایک خوش کن مرحلے پر ہیں۔

چند روز قبل للیت مودی نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ سشمتا سین کے ساتھ تعلق میں ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت روایتی میڈیا پر بھی افواہوں کا ایک بازار گرم ہو گیا تھا۔

یادرہے کہ اداکارہ سشمیتا سین کے جیون ساتھی سے متعلق خبر سُن کر اداکارہ کے بھائی حیران رہ گئے تھے۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’نئی شروعات‘ قرار دیا تھا۔

اس خبر پر جہاں سشمیتا سین کے مداح حیران ہوئے تو وہیں اداکارہ کے بھائی نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے کہا تھا کہ مجھے بھی خوش گوار حیرت ہے، میں اس بارے میں اپنی بہن سے بات کروں گا۔

دوسری جانب للت مودی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ فلحال وہ اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن شادی ایک دن ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود سشمیتا سین 2 بیٹیوں کی والدہ بھی ہیں، انہوں نے 2000ء میں رینی اور 2010ء میں ایلیسا کو گود لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2008ء میں شروع ہونے والی لیگ آئی پی ایل کے پہلے چیئرمین للت مودی ہی تھے۔

دوسری جانب اداکارہ سشمیتا سین نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل 1994ء میں مس یونیورس کا تاج سر پر سجایا تھا، وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون تھیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *