Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی سیٹھی امریکی میوزک فیسٹیول ’’کوچیلا‘ میں سُروں کا جادو بکھیریں گے

علی سیٹھی امریکی میوزک فیسٹیول ’’کوچیلا‘ میں سُروں کا جادو بکھیریں گے

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے علی سیٹھی کے دامن میں ایک اور اعزاز آنے والا ہے، اب وہ امریکی میوزک فیسٹیول ’ کوچیلا ‘ میں پرفارم کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو میوزک فیسٹیول ’ کوچیلا ‘ میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے علی سیٹھی نے میوزک فیسٹیول کا شیڈول شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’آجاؤ سارے کوچیلا ، 13 جنوری سے ٹکٹس پر سیل لگ رہی ہے‘۔

واضح رہے کہ ’ کوچیلا‘ امریکی میوزک فیسٹیول ہے جو کہ کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں سالانہ بنیاد پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میوزک فیسٹیول میں دنیا بھر سے بڑے اور نامور گلوکاروں اس فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہیں۔

رواں برس منعقد ہونے والے اس میوزک فیسٹیول میں پاکستان سے علی سیٹھی جبکہ بھارت سے دلجیت دوسنجھ سمیت کئی معروف گلوکار اس فیسٹیول کا حصہ بنیں گے۔

علی سیٹھی 14 اپریل سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کے دوسرے روز اپنے سُروں کا جادو بکھیریں گے۔

یاد رہے کہ علی سیٹھی سے قبل گریمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی اس فیسٹیول میں پرفارم کرکے اپنی آواز سے شائقین کا دل جیتا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *