Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کے رشتے میں پیشرفت سامنے آگئی

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کے رشتے میں پیشرفت سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا نے اپنے باہمی تعلق کو عوام کے سامنے قبول کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

نا گا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کی ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اب اس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے جوڑے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوبھیتا اور ناگا چیتنیا کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا ہے اور دونوں اپنے رشتے کو عوام کے سامنے قبول کرنے پر غور کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناگا چیتنیا نے دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کی ہے تاہم کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک بزنس مین کی صاحبزادی سے شادی پر غور کررہے ہیں۔

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کے قریبی ذرائع نے ان تمام خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اداکار کی غیر فلمی شخصیت سے شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڑا تاحال ڈیٹ کررہا ہے اور ان کا تعلق مضبوط ہورہا ہے بلکہ وہ تو اپنے رشتے کو عوام کے سامنے لانے پر غور کررہے ہیں، دونوں ہی اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہیں۔

ناگا چیتنا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کے تعلق کی خبریں گزشتہ برس سے سامنے آنا شروع ہوئیں اور وقتاً فوقتاً دونوں کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں ایک انٹرویو کے دوران ناگا چیتنیا سے سوبھیتا سے متعلق موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں صرف مسکرا دیتا ہوں۔

اس کے بعد نومبر میں دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں اور بڑا ٹرینڈ بن گئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سوبھیتا ڈھولیپالا نے کہا تھا کہ جو لوگ کم علمی میں باتیں بناتے ہیں، انہیں جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے کچھ غلط نہیں کیا تو میرا کام نہیں کہ میں آدھی معلومات کے حامل لوگوں کو وضاحت دوں۔

سوبھیتا ڈھولیپالا نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی بھی بات کی وضاحت دینے کے بجائے اپنی زندگی اور پرسکون بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور ایک اچھا انسان بننا چاہیے۔

ناگا چیتنا کی پہلی شادی سمانتھا پرابھو کے ساتھ ہوئی تھی جو 4 سال چلی، جس کے بعد دنوں نے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *