Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / محبت کے باوجود بھی ممتاز نے شمی کپور سے شادی کیوں نہیں کی؟

محبت کے باوجود بھی ممتاز نے شمی کپور سے شادی کیوں نہیں کی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ شمی کپور کو ان کے شادی سے انکار کرنے پر بہت غصّہ آیا تھا۔

ممتاز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شمی کپور کی اہلیہ گیتا بالی کی موت کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے اور یہ سلسلہ دو تین سال تک چلتا رہا پھر اُنہوں نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں بھی ان سے بہت محبت کرتی تھی لیکن شمی کپور نے مجھے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں شادی کے بعد کام نہیں کر سکتی کیونکہ جتنی بھی خواتین کپور خاندان میں شادی کرتی ہیں وہ شادی کے بعد کام نہیں کرتی تھیں۔

ممتاز نے مزید بتایا کہ میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی اور شمی کپور مجھ سے دگنی عمر کے تھے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شمی کپور سے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہوں صرف گھریلو خاتون بن کر بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔

ممتاز نے بتایا کہ میری یہ بات سن کر شمی کپور کو بہت غصّہ آیا اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کو مجھ سے محبت تھی ہی نہیں اگر محبت ہوتی تو آپ میری شادی کی پیشکش کو کبھی نہیں ٹھکراتیں اور فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیتیں لیکن آپ صرف محبت کا دکھاوا کر رہی تھیں تاکہ آپ کو میری وجہ سے بڑی فلموں میں کام مل سکے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *