Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ننھے مہمان کی آمد، دیپیکا اور رنویر کی تصدیق کے ساتھ ہی مبارک باد کا سلسلہ شروع

ننھے مہمان کی آمد، دیپیکا اور رنویر کی تصدیق کے ساتھ ہی مبارک باد کا سلسلہ شروع

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر و اداکار رنویر سنگھ نے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کی تو بالی ووڈ ستارے بھی خوشی سے نہال ہوگئے جس کے بعد مبارک باد کا تانتا بندھ گیا۔

سال 2018 میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اٹلی میں اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

تاہم اب شادی کے 6 برس بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا اور بتایا کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں ان کے آنگن میں ننھے مہمان کی کلکاریاں گونجیں گی۔

بالی ووڈ کی اس ہر دلعزیز جوڑی کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرنا تھا کہ انڈسٹری کے ستارے خوشی سے جھلملا اٹھے اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مداحوں نے مبارک بعد کے ساتھ ننھے مہمان کے جینڈر کے حوالے سے بھی تکّے لگانے شروع کر دیئے۔

مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ، پریتی زنٹا، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا، شہناز گِل، سونم کپور، کریتی سینن، انیل کپور، گوہر خان، ورون دھون، ابھیشیک بچن، مرونل ٹھاکر، آیوشمان کھرانا، رادھیکا مندانا، سونو سود،  فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا و دیگر شخصیات نے اس جوڑی اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ننھے مہمان کی آمد، دیپیکا اور رنویر  کی تصدیق کے ساتھ ہی مبارک باد کا سلسلہ شروع

واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی۔

اس جوڑی کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

دوسری جانب حال ہی میں جب ایک انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون سے ان کے ماں بننے کے منصوبے سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا تھا کہ ’بالکل، میں اور رنویر بچوں سے پیار کرتے ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جس دن ہم اپنا خاندان بڑھائیں گے۔‘

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *