Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمیر جیسوال کی نئی لُک مداحوں نے شعیب ملک سے تشبیہ دے دی

عمیر جیسوال کی نئی لُک مداحوں نے شعیب ملک سے تشبیہ دے دی

پاکستانی معروف گلوکار، خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال کلین شیو ہو گئے ہیں۔

عام خیال پایا جاتا ہے کہ جب لڑکیوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ اپنے بال چھوٹے کر لیتی ہیں اور جب لڑکوں کا دل ٹوٹتا ہے تو، وہ یا تو داڑھی رکھ لیتے ہیں یا منڈوا لیتے ہیں۔

گزشتہ روز گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مثال اُن پر بالکل صادق آ رہی ہے۔

عمیر جیسوال کی اس نئی تصویر میں اُنہیں بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد  رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جیسوال کی داڑھی کافی لمبی ہو چکی تھی جسے شیو کرنے پر اُن کا واضح نیا لُک سامنے آیا ہے۔

عمیر جسوال کی اس تصویر پر کئی صارفین نے لکھا ہے کہ وہ اب اپنی سابقہ اہلیہ، ثناء جاوید کے دوسرے شوہر، سابق قومی کرکٹر، پاکستان سپر لیگ کی کراچی کنگز فرنچائز کے کھلاڑی اور کرکٹر شعیب ملک جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

کچھ صارفین عمیر جیسوال سے داڑھی منڈوانے پر گلہ کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ شعیب ملک جیسے کیوں دِکھنا چاہ رہے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *