Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر خان کے جنگلی روپ میں وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

عامر خان کے جنگلی روپ میں وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی دو روز قبل سوشل میڈیا پر  جنگلی کے روپ میں وائرل ہونے والی تصویر  کی حقیقت سامنے آگئی۔

عامر خان کی سوشل میڈیا پر جنگلی کے روپ میں وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ ان کی نئی فلم’ستارے زمین پر‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک ہے۔

علاوہ ازیں، عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے اسٹار درشیل سفارے نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ 16 سال کے بعد اب وہ جلد ہی دوبارہ عامر خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

درشیل سفارے کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں بھی کی جانے لگیں کے وہ عامر خان کی نئی فلم’ستارے زمین پر‘ میں ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم، اب درشیل سفارے نے اپنے تشویش میں مبتلا مداحوں کو سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر کی پوری حقیقت بتا دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر خان اور اپنے سوفٹ ڈرنک کے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اشتہار کی اس ویڈیو میں عامر خان کو مختلف قسم کے روپ بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار اس ویڈیو میں بوڑھے آدمی، پائلٹ، خلا باز، ایتھلیٹ اور جنگلی آدمی  کا روپ دھارے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ درشیل سفارے نے اس اشتہار میں عامر خان کے پوتےکا کردار ادا کیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *