Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مِس ورلڈ کیلئے امیدوار کا ایشوریا رائے کو خراج تحسین

مِس ورلڈ کیلئے امیدوار کا ایشوریا رائے کو خراج تحسین

71ویں مس ورلڈ کی دوڑ میں شامل بھارتی کنٹیسٹنٹ سِینی شیٹی نے معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے گانوں پر رقص کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

فیمینا مس انڈیا 2022ء جیتنے والی سینی شیٹی نے مس ورلڈ 2024ء کے ٹیلنٹ راؤنڈ میں 30 سال قبل، 1994ء میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتنے والی اداکارہ ایشوریا رائے کو اپنے رقص سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ سینی شیٹی 71ویں مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

مس ورلڈ 2024ء کے ٹیلنٹ راؤنڈ میں سنی شیٹی نے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایشوریا رائے کے گانوں پر ڈانس کیا اور اپنے رقص سے ایشوریا کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے نے 1994ء میں مس ورلڈ کا تاج جیتا تھا۔

اس اعزاز کی 30 ویں سالگرہ پر سینی نے ایشوریا کے کچھ مشہور گانوں، ہم دل دے چکے صنم سے، نمبوڑا، تال سے تال ملا اور فلم بنٹی اور ببلی کے گانے کجرارے سمیت و دیگر پر ڈانس کیا ہے۔

سینی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی ڈانس پرفارمنس شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’71ویں مس ورلڈ میں اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کے لیے میں نے بے مثال اور شاندار مس ورلڈ 1994ء کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، مجھے اپنے اس عمل پر بہت خوش ہوں، اپنی تاج پوشی کے بعد سے ایشوریا نے اپنی صلاحیتوں سے بالی ووڈ انڈسٹری کو چار چاند لگا دیے ہیں، ایشوریا رائے قابلیت کا ایک نشان بن گئی ہیں۔‘

یاد رہے کہ مس ورلڈ 2024 کی تاج پوشی کے لیے اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، آئندہ 9 مارچ کو ممبئی میں مس ورلڈ کے لیے مقابلے کا عظیم الشان فائنل شروع ہونے والا ہے۔

سینی شیٹی نے خوبصورتی کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز 2022ء میں مس انڈیا کا تاج پہننے کے بعد شروع کیا تھا، اس سال وہ مس ورلڈ کا تاج پہننے کی خواہشمند ہیں۔

سینی شیٹی ممبئی کی رہائشی ہیں اور فنانس گریجویٹ، مارکیٹر، ڈانسر اور بالی ووڈ اداکارہ بننے کی  خواہش رکھتی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *