Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زنیرہ انعام لان کی نئی کلیکشن دیکھ کر ناخوش کیوں؟

زنیرہ انعام لان کی نئی کلیکشن دیکھ کر ناخوش کیوں؟

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے مختلف ڈیزائنرز کی جانب سے لانچ کی گئی لان کی نئی کلیکشن کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

زنیرہ انعام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں لان کے کپڑے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنرز سے ایک اہم سوال پوچھا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا دیسی ڈیزائنرز کو لان کے کپڑوں کا مقصد بھی یاد ہے؟

زنیرہ انعام نے لکھا کہ ہمیں گرمیوں کے موسم میں ہلکے اور ٹھنڈے کپڑے چاہیے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ گرمیوں میں ہم ایسے خوفناک کپڑے بالکل نہیں پہننا چاہتے  جن کے ساتھ بارڈر والے اورگینزہ دوپٹے ہوں اور بہت زیادہ کڑھائی کی ہوئی ہو اور ان کی ڈیزائنگ میں 15 مختلف قسم کی چیزیں اور استعمال کی گئی ہوں۔

زنیرہ انعام نے مزید لکھا کہ میں یہ بات سمجھ سکتی ہوں کہ ڈیزائنرز سیمی فارمل کلیکشن لانچ کر رہے ہیں لیکن اب وہ لوگ کیا کریں جو سادہ کپڑے پہننا چاہتے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *