Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رمضان میں گیم شوز نہیں دکھانے چاہئیں: عمیر رانا

رمضان میں گیم شوز نہیں دکھانے چاہئیں: عمیر رانا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا کا کہنا ہے کہ رمضان میں گیم شوز نہیں دکھانے چاہئیں۔

عمیر رانا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستان میں ٹیلی ویژن پر ماہ رمضان میں نشر کی جانے والی خصوصی نشریات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے گیم شوز میں کچھ چیزیں بہت ناگوار محسوس ہوتی ہیں کیونکہ وہ چیزیں اس مقصد کے خلاف ہیں جس مقصد کے لیے ہم رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمیں ماہ رمضان میں کھانے پینے اور دولت کے لالچ کی بجائے ہمدردی، حسنِ سلوک اور انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد میں اس مقدس مہینے کے ساتھ مطابقت نظر آنی چاہیے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *