Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہینڈسم شخص ملنے پر اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا، کرینہ کپور کا انکشاف

ہینڈسم شخص ملنے پر اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا، کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ کی بیبو، معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہینڈسم شخص کے مل جانے کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کُھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے شوہر پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان کو سابق بوائے فرینڈ (شاہد کپور) سے زیادہ ہینڈسم شخص قرار دیا ہے۔

کرینہ کپور خان سے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ کے سیگمنٹ ‘گلٹی یا ناٹ گلٹی ‘میں ایک سوال کیا گیا کہ ’کیا کرینہ نے کبھی بھی بہت سارے پیسوں کے لیے خراب اسکرپٹ کے لیے ہاں کہا ہے؟‘

اس سوال کا جواب کرینہ کپور نے فوراً ہاں میں دیا، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ساتھی اداکار کی وجہ سے کسی فلم کو مسترد نہیں کیا ہے۔

نیہا نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی ہینڈسم شخص کے لیے اپنے ایکس (سابق بوائے فرینڈ) کو چھوڑا ہے؟

اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے پہلے تو اھر ادھر دیکھنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں ہاں میں جواب دیا۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کی گرل فرینڈ کے طور پر کافی مشہور تھیں، بعد ازاں انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کر لی تھی۔

کرینہ کپور نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے تحائف اپنے پاس محفوظ نہیں رکھے ہوئے ہیں۔

کرینہ کپور خان کا فلم ’ٹشن‘ سے متعلق بیان:

نیہا سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اُن کی فلم ’جب وی میٹ‘ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی، اس فلم نے اُن کی توقع سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلم ’ٹَشن‘ نے اُن کی زندگی بدل کر رکھ دی تھی، اُن کی نظر میں فلم ٹشن کی کاسٹ بہت عمدہ تھی، اُن کا ماننا تھا کہ یہ فلم ان کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم ’ٹشن‘ کے لیے انہوں نے سخت محنت کر کے سائز زیرو کیا تھا مگر بدقسمتی سے یہ ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن اس فلم میں کام کے نتیجے میں سیف علی خان ملے تھے، اس فلم نے اُنہیں نئی زندگی دی تھی کیوں اس کے بعد اُنہوں نے سیف علی خان سے شادی کر لی تھی۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور خان کو آخری بار نیٹ فلکس پر ’جانِ جاں‘ میں دیکھا گیا تھا۔

43 سالہ اداکارہ اگلی فلم ’بکنگھم مرڈرز‘ میں نظر آئیں گی جسے اُنہوں نے پروڈیوس بھی کیا ہے۔

کرینہ کپور اپنی آنے والی نئی فلم ’کِریو‘ کی ریلیز کے لیے بھی تیار ہیں، اس فلم میں وہ اداکارہ کریتی سینن اور تبو کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *