Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسرائیلی ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی

اسرائیلی ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسرائیلی ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیل گیڈوٹ نے 6 مارچ کو اپنی چوتھی بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

اب اداکارہ نے اپنے شوہر اور تمام بیٹیوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے اپنی چوتھی بیٹی کا نام ORI رکھا ہے جس کا مطلب میری روشنی ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیل گیڈوٹ کی 2008ء میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 2011ء 2017ء اور 2021ء میں ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *