Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کوئن دارو کی پہلے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق، دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش

کوئن دارو کی پہلے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق، دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش

جرمن نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر دارین المعروف کوئین دارو نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

کوئین دارو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے انسٹا اسٹوری میں اپنے فالوورز کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کوئین دارو نے مزید لکھا ہے کہ وہ یہاں اس بات کی تصدیق کرنا چاہتی ہیں کہ گزشتہ دو برسوں سے اُن کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

کوئی دارو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کے ٹوٹنے کی وجہ اُنہیں قرار دیا جا رہا ہے اور اُن کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، لوگوں کو اصل کہانی سے متعلق کچھ نہیں معلوم، وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر اُنہوں نے مجبور ہو کر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی ہے، اُن کے خلاف ویڈیوز اور دعوے اُن کی ذہنی صحت کو بری طرح سے متاثر کر رہے ہیں۔

کوئین دارو نے مزید کہا کہ میں ایک ماں بھی ہوں اور ماں کبھی اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی۔

کوئین دارو کا میک اپ کرنے والے ایک بیوٹی پارلر کا دعویٰ
کوئین دارو کا میک اپ کرنے والے ایک بیوٹی پارلر کا دعویٰ 

ٹک ٹاکر دارو نے درخواست کی ہے کہ براہِ کرم مجھے بدنام کرنا بند کر دیں، میرے بچے میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، میں کسی کو بھی کسی بھی چیز کے لیے قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہتی، مجھے میرے اللّٰہ اور اُس کے میرے لیے بنائے گئے منصوبوں پر یقین ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پیجز پر کوئین دارو کی عاصم بٹ نامی ایک برطانوی بزنس مین سے دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

سوشل میڈیا پر وائرل اِن ویڈیوز سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دو بچوں کی ماں، ٹک ٹاکر کوئین دارو نے دوسری شادی کر لی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ سال قبل کوئین دارو کو معروف اداکارہ سجل علی سے مشابہت رکھنے کے سبب سوشل میڈیا پر خوب شہرت ملی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *