Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا کی کزن، اداکارہ میرا چوپڑا نے شادی کر لی

پریانکا چوپڑا کی کزن، اداکارہ میرا چوپڑا نے شادی کر لی

بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ، گلوکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن، اداکارہ میرا چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نےگزشتہ روز بزنس مین رخشیت کیجریوال کے ساتھ اپنی شادی کی باضابطہ طور پر تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں یہ نئی نویلی خوبصورت جوڑی نہایت حسین، خوش اور ایک دوسرے کے ساتھ پھولوں کے ہاروں کا تبادلہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

جہاں آج کل شادی کے موقع پر ہلکے رنگوں کے انتخاب کا ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے وہیں اداکارہ میرا نے سُرخ جوڑے کا ہی انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی 2018ء میں نک جونس کے ساتھ اپنی شادی کے دوران لال لہنگا زیب تن کیا تھا۔

اداکارہ میرا چوپڑا کی شادی کی تصویروں میں ان کی دونوں معروف فنکارائیں کزنز پریانکا اور پرینیتی نظر نہیں آ رہیں۔

واضح رہے کہ میرا چوپڑا ایک بھارتی اداکارہ و ماڈل ہیں جو تامل، تیلگو اور ہندی زبان کی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *