Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امیتابھ بچن کے ہمشکل کی اداکار کے پاؤں چھوتے ویڈیو وائرل

امیتابھ بچن کے ہمشکل کی اداکار کے پاؤں چھوتے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی اپنے ہمشکل سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امیتابھ بچن کے ہمشکل ششی کانت پیڈوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں امیتابھ بچن کی فلم کے سیٹ پر ان سے ملاقات کے دوران ان کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ آج میرے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو آخری بار بڑی اسکرین پر فلم’گنپتھ‘میں دیکھا گیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *