Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ازیکا ڈینیل کو شادی کے لیے کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟

ازیکا ڈینیل کو شادی کے لیے کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟

گزشتہ برس سیاست میں انٹری دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مردوں کی اچھی شکل یا پیسوں سے زیادہ ان کی عقل اور شخصیت کو ترجیح دیتی ہیں۔

حال ہی میں ازیکا ڈینیل نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور شادی کے لیے کیسے ہمسفر کی تلاش ہے، یہ بھی بتا دیا۔

دوران شو انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے، ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے نزدیک شادی کے لیے پیسہ یا خوبصورتی میں کیا چیز زیادہ اہم ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دونوں ہی نہیں۔

تاہم ازیکا ڈینیل نے بات جاری رکھتے ہوئے اپنے جواب کی وضاحت دی اور کہا کہ جہاں تک پیسے کا تعلق ہے تو ہم دونوں میں سے کوئی ایک یا ہم دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں اور میں شکل و صورت سے زیادہ انسان کی ذہنیت، اس کی عقل اور اس کی شخصیت کو اہمیت دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ ازیکا ڈینیل نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں بلا، چیخ، ڈنک اور عشق شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل ’میں‘ بھی کافی مقبول ہوا، جس میں مرکزی اداکارہ عائزہ خان اور وہاج علی تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *