Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں: جویریہ سعود

ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں: جویریہ سعود

پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور پاکستان میں خواتین کی کامیابی میں مردوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اگر کوئی عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر سے ہی شروع ہوتی ہے خصوصاً اس کے گھر کے مردوں سے۔

انہوں نے اپنی مثال سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو میرے والد اور بھائی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور آج میں جو کچھ ہوں اس میں ان کا بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر اور اداکار سعود قاسمی کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ سعود سے شادی سے قبل میں صرف اداکارہ تھی، یہ سعود تھے جنہوں نے احساس دلایا کہ مجھ میں دیگر صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

جویریہ سعود نے مزید کہا کہ سعود نے مجھے لکھنے کی طرف مائل کیا تو ڈرامے لکھنے شروع کئے اور وہ سب کیا جو ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی لیکن ہمت نہیں تھی کبھی کرنے کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت دنیا میں چاہئے جتنی بھی کامیاب ہوجائے اگر اس کے اہل خانہ اس کی خوشی میں خوش نہیں ہیں تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری ہی رہتی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *