Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بشریٰ انصاری نے بالوں کیلئے اسپیشل تیل تیار کرلیا

بشریٰ انصاری نے بالوں کیلئے اسپیشل تیل تیار کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لیے گھر پر اسپیشل تیل تیار کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے مداحوں کے لیے اکثر ہی دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اُنہوں نے اپنی ایک نئی ویٰڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لیے گھر پر ایک اسپیشل تیل تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس اسپیشل تیل کو تیار کرنے کے لیے ہلکی آنچ پر ناریل کا تیل، بادام کا تیل اور سرسوں کے تیل کو ملا کر گرم کرنا ہے، جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں کڑی پتے، پیاز، لونگ، روزمیری، ایلوویرا اور کلونجی شامل کردیں۔

سب اجزاء تیل میں شامل کرکے اسے چند منٹ تک پکنے دیں تاکہ تمام اجزاء اپنا اثر  تیل میں چھوڑ دیں۔

اس ترکیب میں کڑی پتے اس لیے شامل کیے گئے ہیں تاکہ پیاز کی بو کو ختم کیا جا سکے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *