Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نیٹ فلکس شو ’ڈارلنگز‘ کے ہدایتکار کا مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

نیٹ فلکس شو ’ڈارلنگز‘ کے ہدایتکار کا مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی نیٹ فلکس شو ’ڈارلنگز‘ کے ہدایتکار جسمیت کے رین کی جانب سے آنجہانی اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندی فلموں کی آنجہانی اداکارہ مدھوبالا کی بائیوپک سونی پکچرز کے بینر تلے بنے گی۔

سونی پکچرز نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

فلم کی ہدایتکاری جسمیت کے رین دیں گے، واضح رہے کہ ہدایتکار جسمیت کے رین نیٹ فلکس شو ’ڈارلنگز‘ کی ہدایت دینے کے بعد مشہور ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی زیرِ گردش تھیں کہ معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا مدھوبالا پر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں 2022ء میں مدھوبالا کے خاندانی ذرائع نے آنجہانی اداکارہ کی بائیوپک سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *