Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی اداکار آغا علی کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس سے شہرت پانے والی عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے لیے شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے نئے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں اپنے نئے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

آغا علی نے اپنی انسٹااسٹوری میں اس کے ساتھ ہی نامناسب کیپشن بھی تحریر کیا۔

آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

اداکار کا مذکورہ تبصرے کا اسکرین شارٹ جیسے ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارین نے آغا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ حاصل کرنے لیے سستی کوشش ہے۔ ایک صارف کے مطابق وہ (عرفی جاوید) تو چاہتی ہے کہ اسے توجہ دی جائے لیکن آپ اپنے آپ کو دیکھئے۔

آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

ایک اور صارف کے مطابق آپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے جبکہ ایک صارف کے مطابق آپ  اپنی اداکاری پر توجہ دیں، وہ (عرفی جاوید) آپ (آغا علی) کا کمنٹ پڑھے گی بھی نہیں، وہ (عرفی جاوید) جانتی بھی نہیں ہوگی کہ آپ (آغا علی) کون ہو۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *