Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہدایتکار شعیب منصور فلم ’ورنہ‘ میں کرینہ کپور کو کیوں نہ کاسٹ کرسکے ؟

ہدایتکار شعیب منصور فلم ’ورنہ‘ میں کرینہ کپور کو کیوں نہ کاسٹ کرسکے ؟

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ورنہ‘ کے مرکزی کردار کے لیے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو پیشکش کی گئی تھی۔

اداکار ہارون شاہد نے حال ہی میں ایک نجی وی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ موضوعات پر بات کی اور 2017ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’ورنہ‘ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف بھی کیا۔

ہارون شاہد کا بتانا تھا کہ اُن کی اور ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ کا مرکزی کردار ابتدائی طور پر کرینہ کپور کو آفر کیا گیا تھا مگر کرینہ یہ آفر قبول نہیں کر سکی تھیں۔

ہارون شاہد نے مزید کہا کہ جب فلم کے ہدایتکار شعیب منصور نے اُنہیں یہ بات بتائی کہ اُن کے مدِ مقابل کرینہ کپور کام کرنے والی ہیں تو وہ بہت خوش ہو گئے تھے مگر کرینہ کپور کے انکار کے بعد ہدایتکار شعیب منصور نے ماہرہ خان کو فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا تھا۔

کرینہ کپور کی جانب سے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار کا بتانا تھا کہ ایک تو کرینہ کپور نے شادی کر لی تھی اور بعد ازاں وہ حمل سے تھیں اس لیے وہ ’ورنہ‘ میں کام نہیں کر سکیں۔

یاد رہے کہ فلم ’ورنہ‘ کے ہدایتکار اور رائٹر شعیب منصور  تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *