Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / چلبلی ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

چلبلی ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

معروف، خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے بھی شائقین کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔

ہانیہ عامر میں موجود کبھی نہ ختم ہونے والی انرجی اُن کے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے اُن سے جوڑے رکھتی ہے۔

ہانیہ  عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں عمرے سے لی گئی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کے شہر مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر اس دوران بھی کافی پرجوش اور نہایت خوش نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، رحمتوں بھرا جمعہ۔‘

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *