Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکارہ شہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے

گلوکارہ شہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے

مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف گلوکارہ شہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے ہیں۔

شہناز بیگم 2 جنوری 1952ء کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، نو عمری میں ہی وہ موسیقی سے منسلک ہوگئیں۔

پانچ دہائیوں تک فن گلوکاری سے وابستہ رہیں، انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن سے گلوکاری کے اسرار و رموز سیکھے۔

وہ مشرقی پاکستان کی پہلی گلوکارہ تھیں جنہوں نے اردو میں ملی نغمات پیش کئے جو آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

شہناز بیگم کے گائے ملی نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں، جن میں ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘، ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘، ’’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘‘، ’’موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا‘‘ شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے قیام کے بعد شہناز بیگم وہاں منتقل ہوگئیں اور گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

1990ء میں انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا، عمرہ کی ادائیگی کے بعد شہناز بیگم نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

23 مارچ 2019ء کو شہناز بیگم دل کا دورہ پڑنے کے باعث 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *