Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے باضابطہ طور پر سیاست میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اُنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا ٹکٹ مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت بھارت میں رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ سے انتخاب لڑتی نظر آئیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے اتوار کو ملک کے ایوان زیریںِ (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے111 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل اپنی پانچویں فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع مندی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ کو ضلع مندی کاٹکٹ دینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس ضلع میں واقع بھمبلا نامی گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے بھارت اور بھارتیہ جنتا کی اپنی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہمیشہ میری غیر مشروط حمایت حاصل رہی ہے، آج بی جے پی کی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش، مندی سے اپنا لوک سبھا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے لکھا کہ میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک قابل اعتماد سرکاری ملازم بننے کی منتظر ہوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *