Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکارہ شکیرا ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

گلوکارہ شکیرا ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ 

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدہ کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جارہا ہے۔

اپنی البم ’لاس موئریس یانو لوران‘ کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

ان کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے کہا کہ یہ شراکت داری کامیاب ہوگی۔ ایک نے کہا کہ یہ شراکت تمام چارٹس پر غالب آجائے گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *