Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سوشل میڈیا پر عاطف اسلم اور رنبیر کپور کی بیٹیاں ہمشکل قرار

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم اور رنبیر کپور کی بیٹیاں ہمشکل قرار

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ہردلعزیز عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کی ہم شکل ڈھونڈ نکالی۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نئی تصاویر شیئر کرکے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے خوبصورت کیپشن لکھ کر بیٹی کو پہلی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بابا نے اپنی شہزادی کا جوتا جیب میں رکھ لیا ہے، جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتا دینا، ڈھیر سارا پیار، سالگرہ مبارک‘۔

مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی بیٹی ننھی حلیمہ کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے، مداح تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے حلیمہ کی معصومیت کی تعریف کر رہے ہیں۔

ننھی حلیمہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اس کا چرچہ پڑوسی ملک میں بھی خوب ہونے لگا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھارتی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور اور ننھی حلیمہ کو ایک دوسرے کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم اور رنبیر کپور کی بیٹیاں ہمشکل قرار

واضح رہے کہ سال 2012 میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے عبدالاحد، آریان اسلم اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *