Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مفتی مینک نے مومن ثاقب کے ذریعے مسلمانوں کو کیا پیغام دیا

مفتی مینک نے مومن ثاقب کے ذریعے مسلمانوں کو کیا پیغام دیا

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار و میزبان مومن ثاقب نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل بن موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک کا پیغام مداحوں تک پہنچا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مومن ثاقب نے مفتی مینک سے ہونے والی اچانک ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں مفتی مینک کو چند اردو کے الفاظ میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔

مفتی مینک نے عالم اسلام سے تعلق رکھنے والے تمام مسلمانوں، جو مذکورہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں، کو پیغام دیتے ہوئے اردو میں کہا کہ رمضان المبارک ختم ہونے والے ہیں اور عید آنے میں اب بس دس دن باقی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات مزید جاری رکھتے ہوئے انگریزی زبان میں کہا کہ ان 10 دنوں کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اپنے رب کو راضی کریں اور پھر عید کو بھرپور انداز میں منائیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام میں سب کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ مومن ثاقب ان دنوں اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ اور مسجد نبویﷺ کی زیارت لے سلسلے میں سعودیہ عرب میں موجود ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *